ابو محمد حجاج بن یوسف بن حکم بن ابو عقیل ثقفی1 جون 661 کو طائف میں پیدا ہوا وہیں اس کی پرورش ہوئی حجاج بن یوسف طائف کے مشہور قبیلہ بنو ثقیف سے تعلق رکھتا تھا
ابتدائی تعلیم و تربیت اس نے اپنے باپ سے حاصل کی جو ایک مدرس تھا حجاج بچپن سے ہی اپنے ہم جماعتوں پر حکومت کرنے کا عادی تھا تعلیم سے فارغ ہو کر اس نے اپنے باپ کے ساتھ ہی تدریس کا پیشہ اختیار کیا
لیکن وہ اس پیشے پر قطعی مطمئن نہ تھا اور کسی نہ کسی طرح حکمران بننے کے خواب دیکھتا رہتا تھا بالاخر وہ طائف چھوڑ کر دمشق پہنچا اور کسی نہ کسی طرح عبدالملک بن مروان کے وزیر کی ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا