نیا اسلامی سال 1446ھجری مبارک--اسلامی تقویم اور سال ھجری کا آغاز پروگرام نمبر 3

Abdul Ahad Haqqani 2024-07-07

Views 4

نیا اسلامی سال 1446 ہجری مبارک

تقویمِ اسلامی اور سال/ سنِ ہجری کا آغاز
(پروگرام۔3)

اسلامی "ہجری سال" یا "تقویم" جسے عرف عام میں "کیلنڈر" کہا جاتا ہے سے متعلق بنیادی معلومات سے آگاہی کے لئے چینل : Hashmi Prophet's Nation )قوم رسول ھاشمی) نے ہر اسلامی مہینے کے آغاز پر اس مہینے کی اہمیت اوراہم واقعات کو بیان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ کا عنوان 'اسلامی تقویم' ہوگا۔ اس عنوان پر دو پروگرام ہو چکے ہیں۔
اب اسلامی تقویم کے سلسلہ کی تیسری قسط، اسلامی ہجری سال/ سن کا آغاز کے عنوان سے پیش ہے۔
اسلام سے پہلے دیگر اقوام کی طرح عرب کے لوگ بھی کسی مشہور واقعہ کو سن کی بنیاد بنا لیتے تھے۔مثال کے طور پر جاہلیت کے سنیں میں ایک سن عام الفیل تھا جو ابرہہ کے بیت اللہ پر ہاتھیوں کے حملے کے نتیجے میں شروع ہوا۔
اسلامی سن کے آغاز کا پسِ ہوں ہے کہ 17 ہجری میں امیر المومنین حضرت سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے سامنے ایک خط پیش ہوا، جس پر شعبان لکھا ہوا تھا تو آپ نے فرمایا کہ اس سے تو معلوم نہیں ہوتا کہ یہ کس سال کا مہینہ ہے۔ لہذا مجلسِ شوریٰ کا اجلاس بلایا گیا۔ اس مسئلہ پر کُھل کر بحث ہوئی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور بالآخر سیدنا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے واقعہ ہجرت کو اسلامی سال کی بنیاد تسلیم کرتے ہوئے یکم محرم الحرام سے ہر ہجری سال کو شروع کرنے کو تسلیم کیا گیا اور امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے اس کا اعلان فرمایا۔ چونکہ قرآن میں چاند کو وقت کا پیمانہ قرار دیا گیا ہے لہذا مسلمانوں نے اسے سامنے رکھتے ہوئے اپنے ماہ و سال کو قمری بنیادوں پر استوار رکھا جب کہ دیگر تمام اقوام نے اپنے سنین کو شمسی نظام سے منسلک رکھا۔ اسلامی کیلنڈر کو قمری بنیادوں پر رکھنے سے اسلامی نظام عبادت مثلاً حج، روزہ وغیرہ کو ہر موسم میں ہر علاقہ کے لوگوں کو مساویانہ مواقع میسر رہتے ہیں
اسلامی سن کا آغاز واقعہ ہجرت کی تاریخ سے شروع ہونا بھی عام ڈگر سے ہٹ کر ہے اس پر اگلے پروگرام میں بات ہوگی۔ ان شاء اللہ۔
اللہ تعالی ہم سب سے راضی رہے ۔آمین یا الہ العالمین۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS