ہمارے ہاں کوئی ذرا سی بھی خرابی ہو اسے سارے سوشل میڈیا پر پھیلا دیا جاتا ہے لیکن کوئی انسانی ہمدردی، جرآت اور دلیری کا کتنا ہی بڑا کام کرے سوشل میڈیا اور عام میڈیا کم ہی لفٹ کراتا ہے.
عید کے دنوں میں تلہ گنگ کے موضع مرجان میں سیر و تفریح کیلئے نالہ سوج جانے والے افراد اپنی گاڑی کھڑی نالے میں کھڑی کرکے موسم سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک پانی کا شدید ریلا آگیا جس میں گاڑی ڈوبنے لگی، کچھ لوگ گاڑی میں بھی بیٹھے تھے جن کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں.
قریب سے گزرنے والے ٹریکٹر ڈرائیور ظفر کی نظر ان پر پڑی تو اس نے ایک لمحہ سوچے بغیر اپنا ٹریکٹر نالے میں ڈال دیا اور رسے سے باندھ کر پھنسی ہوئی گاڑی کو نالہ سے باہر نکال لیا. اس طرح انسانی جانیں محفوظ رہیں.
وہاں موجود لوگوں نے ظفر ٹریکٹر والے کو کندھوں پر اٹھا کر ظفر زندہ باد کے نعرے لگائے.
سرکار کو بھی ظفر کے اس کارنامے پر ضرور اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔