برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد شیخ محمد قاسم اقبال نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر علمائے کرام، عمائدین علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت اپنے خاندان کو عقیقہ مسنونہ پر مدعو کر کے اس بات کا عملی ثبوت دیا کہ بیٹے کی پیدائش ہو یا بیٹی کی خوشی یکساں ہوتی ہے اور بیٹی تو اللہ کی رحمت ہے اس کی خوشیوں کو اور بہتر انداز میں منانا چاہیے