حضرت مولانا علامہ محمد احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ میرے سب سے چھوٹے ماموں اور سسر ہیں۔ گوجرانوالہ کی معروف دینی، علمی،سماجی اور سیاسی اور شخصیت سے معروف ہیں۔ رفاہی اور فلاحی کاموں میں۔ پیش پیش رہتے تھے۔ علوم شرقیہ کے ممتاز عالم ، استاد اور خطیب تھے۔ گوجرانوالہ شہر، ضلع اور ڈویژن کی تقریبا تمام سرکاری کمیٹیوں کے رکن رہے۔ آپ کی متنوع خدمات کا دائرہ چالیس سال سے زائد عرصہ کو محیط ہے ۔اگرچہ آپ کاتعلق جمعیت علماء اسلام سے رہا تاہم تمام سیاسی اور دینی حلقوں میں نہایت عزت و تکریم کی نگاہ سے نہ صرف دیکھے جاتے بلکہ ہر گوجرانوالہ میں ہر اہم ملی، قومی، علاقائی اور مقامی اجتماعی معاملہ میں قائدانہ کردار ادا کیا کرتے۔ ان کی باہمی محبت اور صلح جو اور مصلحت آمیز رویہ کے اپنا اور غیر ہر ایک معترف رہا۔ کمال کے مہمان نواز، غریب پرور اور ہر دل عزیز تھے۔ اپنا دل ہر ایک کے سامنے کھول کر رکھ دیتے۔ایسا وصف کسی کسی میں ہوتا ہے۔ وہ گوجرانوالہ اور اس علاقہ میں برصغیر کے نامور علمی،دینی،تحریکی اور سیاسی خاندان علماء لدھیانہ کے صحیح نمائندہ تھے۔ گوجرانوالہ میں مقیم خاندان کا حوالہ تھے۔ انہوں نے گوجرانوالہ میں چالیس سے زائد عرصہ تک حبیب کالج میں بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم۔سے آراستہ کیا۔ خود عالم، علامہ، منشی فاضل اور اردو فاضل تھے۔ تقریبا بیس سال تک منشی فاضل،ادیب فاضل اردو اور عربی فاضل، ایم اے عربی، اردو اسلامیات اور فارسی تک کی تعلیم دی۔ بہت سی ممتاز شخصیات آپ کی شاگرد رہیں۔ آپ کے چار بیٹے اور چار بیٹیاں اورایک لے پالک بیٹی ہے۔ایک بیٹا اور بیٹی بچپن میں انتقال کر گئے۔ منجھلا بیٹا میاں الطاف الرحمان ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ پچپن سال کی عمر میں اور بڑی بیٹی تقریبا اتنی ہی عمر میں اس دار فانی سے رخصت ہوگئے۔ بڑے بیٹے حافظ فضل الرحمن بطور مدرس ریٹائرڈ ہوئے ہیں اور سب سے چھوٹے بیٹے پروفیسر میاں انعام الرحمان گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ کے شعبہ سیاسیات میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں اور یہاں سرکاری ذمہ داری ادا کرنے کےساتھ ساتھ علمی اور ادبی میدان میں بھی سرگرمِ عمل ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی ماموں مرحوم رحمۃ اللہ علیہ کے درجات بلند کرے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
یا الہ العالمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ