سرینگر - قاضی گنڈ ہائی وے پرہمہ وقت دستیاب رہے گی ’ہائی ٹیک ایمبولینس‘

ETVBHARAT 2025-05-20

Views 28

اونتی پورہ : سرینگر جموں قومی شاہراہ (NH 44) پر حادثات میں اضافے کے پیش نظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) نے سرینگر-قاضی گنڈ ہائی وے پر جدید طبی سہولیات سے لیس ایمبولینس ہمہ وقت تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور اس ضمن میں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے ٹول پلازہ پر ایک تقریب کے دوران ایمبولنس کا افتتاح کرکے اسے عوام کے نام وقف کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اس شاہراہ پر کم از کم 14 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔  

اتھارٹی کے مطابق، یہ ایمبولینس ایڈوانس لائف سپورٹ سسٹم سے لیس ہے اور حادثے کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کرے گی۔ تاہم، ایمبولینس ڈرائیورز کے تنخواہی مسائل (جن کا وادی کے دیگر اسپتالوں میں احتجاج جاری ہے) کے پیشِ نظر اس اقدام کی عملی تاثیر پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS