سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رکن اسمبلی گریز نظیر احمد خان کو استعفیٰ دینا چاہیے

ETVBHARAT 2025-12-17

Views 1

بانڈی پورہ، جموں و کشمیر، اعجاز نازکی

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبر تلیل اور بی جے پی حلقہ صدر گریز راجہ اعجاز خان نے منگل کے روز ایم ایل اے گریز اور سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نظیر احمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا استعفیٰ پیش کریں تاکہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کی بہتر ڈھنگ سے تفتیش کی جاسکے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو کا حوالہ دیا، جس میں بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ولی محمد ریشی نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ ایم ایل اے نے 28 افراد سے بھاری رقومات حاصل کرکے انہیں نوکریاں دلانے کا جھانسہ دیا ہے۔

راجہ اعجاز خان کا کہنا ہے کہ اول تو اس ویڈیو کو کئی ایک سیاسی اور سماجی کارکن شیئر کر چکے ہیں۔ جب کہ متعلقہ ایم ایل اے کے خلاف ماضی میں بھی اس طرح کے کئی ایک معاملے سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے 2016 میں اسی طرح کے ایک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشن گنگا پاور پروجیکٹ کے لیے حاصل کی گئی زمین کے معاوضے میں بھی اسی طرح کے الزامات سامنے آئے تھے۔ جب نظیر گریزی پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپیے ہڑپنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ 

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS