ادب نامہ قسط 7: مجازؔ لکھنوی | Adab Nama: Majaz Lakhnawi

Qaumi Awaz 2025-12-24

Views 0

ادب نامہ قسط 7: مجازؔ لکھنوی | Adab Nama: Majaz Lakhnawi
نیشنل ہیرالڈ، نو جیون اور قومی آواز کی اس قسط میں اردو شاعری کے ایک منفرد، حساس اور فکری طور پر بے باک شاعر مجاز لکھنوی کی شاعری، فکری اضطراب، عہد سے مکالمے اور تہذیبی معنویت پر گفتگو کی گئی ہے۔ اس نشست میں مجازؔ لکھنوی کے اس منفرد تخلیقی اسلوب کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں رومان محض ذاتی جذبہ نہیں رہتا بلکہ تہذیبی زوال، شہری تنہائی اور اجتماعی سوالات سے جڑ کر ایک پورے عہد کی آواز بن جاتا ہے۔ مہمانِ خصوصی معین شاداب نے مجازؔ لکھنوی کے خطیبانہ لہجے، غزل اور نظم میں ان کے بیانیہ اسلوب، ترقی پسند فکری پس منظر اور نوجوان نسل پر ان کی شاعری کے اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجازؔ نے کس طرح شاعری کو محض جمالیاتی تجربہ بنائے رکھنے کے بجائے انسانی اضطراب، سماجی بے چینی اور آزادی کے عہد کی جدوجہد سے جوڑ دیا، اور آج کے قاری اور نئے لکھنے والوں کے لیے ان کا مطالعہ کیوں ناگزیر ہے۔
#Adabnama #MajazLakhnawi #UrduPoetry

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS