Wo Imam Ibne Imam Hum Ghulam Ibne Ghulam _ Syed Raza Abbas Zaidi _ Manqabat 2026 -15 Shaban Manqabat

Momin Writes 2026-01-30

Views 2

#woimamibneimam #syedrazaabbaszaidi #15shabanmanqabat2026
♠ BismiAllah ♠
Wo Imam Ibne Imam Hum Ghulam Ibne Ghulam | Syed Raza Abbas Zaidi | Manqabat 2026 -15 Shaban Manqabat

Recited By | Syed Raza Abbas Zaidi
Kalam Title | Wo Imam Ibne Imam Ibne Imam Hum Ghulam Ibne Ghulam Ibne Ghulam
Poetry By | Janab Arif Sahaab
#woimamibneimam #syedrazaabbaszaidi #15shabanmanqabat2026 #imamezamana
----------------------------------------------
Manqabat Lyrics
----------------------------------------------
انٹرو ۔۔۔۔۔۔۔
وہ امام ؑابن امام ؑ ابن امامؑ
ہم غلام ابن غلام ابن غلام

سوال : بابا امام زمانہ ؑ کون ہیں اور ان کا نام کیا ہے ؟
جواب
اے مرے لخت جگر! وہ بارہویں سرکار ہیں
وارث قرآن وہ کعبہ عدل کا معیار ہیں
آخری ہیں وہ امام اور ان کے ہم حب دار ہیں
رب کی وہ حجت ہیں اور مہدی ہے نام
وہ امام ؑابن امام ؑ ابن امامؑ

سوال: اچھا بابا یہ بتائیں ہمارے بارہویں امام کہاں ہیں ؟
جواب

غیب کے پردے میں ہیں لیکن نہیں ہیں ہم سے دور
حکم جب اللہ کا ہوگا تو ائیں گے ضرور
بس دعا کرتے رہومولا کا ہو جائے ظہور
راہ ان کی دیکھتے ہیں صبح و شام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوال : تو بابا یہ بتائیں امام غیب سے کب آئیں گے ؟
جواب
لائیں گے تشریف وہ جس دن ملے گا اذن رب
حق کا ہوگا تب ظہور اور دفن باطل ہوگا تب
وہ علم عباس ع کا کعبے میں لہرائیں گے جب
ظالموں کا بھی کریں گے اختتام
وہ امام ؑابن امام ؑ ابن امامؑ

سوال : بابا امام زمانہ کو کیاہم بھی بلا سکتے ہیں ؟
جواب
منتظر ہیں وہ ہم ان کا کر رہے ہیں انتظار
منتظر دل کو وہ آئیں گےتو آئے گا قرار
العجل کہتے رہو مانگو دعائیں با ر بار
ہو ظہور اور دیکھیں قائم کا نظام
ہم غلام ابن غلام ابن غلام

سوال : بابا امام غیب میں کیا کر رہے ہیں اور ظہور ہوگا تو کیا کریں گے ؟
جواب
غیب میں وہ ناحیہ پڑھتے ہوئے کرتے ہیں بین
روضہ زہرا بناکر ان کا دل پائے گا چین
وہ بپا پھر سے کریں گے کربلا بن کر حسین
خون اصغر کا بھی لیں گے انتقام
وہ امام ؑابن امام ؑ ابن امامؑ
سوال : بابا ۔۔۔امام زمان ہم سے کیسے خوش ہوں گے ؟
جواب
لال میرے ان کے دم سے دین کی تنویر ہے
ان کے صدقے ہی رضا کے نطق میں تاثیر ہے
ہر عریضے میں سحاب اپنے یہی تحریر ہے
بھیجتے ہیں آپ کو مولا سلام
ہم غلام ابن غلام ابن غلام
--------------------------------------------

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS