بالی ووڈ کے صف ِ اوّل کے اداکارشاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی نئی رومانٹک فلم ”جب تک ہے جاں“سینما بینوں کی پسندیدگی حاصل کرتے ہوئے باکس آفس پر دھوم مچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ 13نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی گئی اس رومانٹک فلم نے 6دنوں میں بالی ووڈ باکس آفس پر 90.14کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے جبکہ اورسیز باکس آفس کا45.50کروڑ کا بزنس ملا کر”جب تک ہے جاں“ 100کروڑ کی حد بھی عبور کر چکی ہے۔ آنجہانی ہدایتکاریش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے۔اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ اور کترینہ کے علاوہ انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ”جب تک ہے جاں“ 8سال کے وقفے کے بعدہدایتکاری کے میدان میں اُترنے والے یش چوپڑا کی آخری فلم ثابت ہوئی۔