Aalam Aur Aalim 52th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 9-5-2013

Views 2

Aalam Aur Aalim 52th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 9-5-2013

حضرت حجر بن عدی کاپُر نورجسد خاکی عقل پرستوں کو دعوتِ فکر دے رہاہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام عالم اور عالم اسپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ شہید اپنی قبروں میں زندہ جاوید ہیں نہ اُن کا کفن میلا ہوتا ہے اور نہ اُن کے جسد خاکی کو کوئی نقصان پہنچتاہے ،وہ اپنی قبروں میں آرام فرماہیں اور قیامت کو اسی حالت میں پروردگار کے دیدار کا شرف حاصل کریں گے ۔ اردن اور دمشق میں بعض شقی القلب شدت پسندوں کی جانب سے جید صحابی رسول حضرت جعفر طیار اور حضرت حجر بن عدی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے مزارات اقدس کی بے حرمتی کے مبینہ واقعات کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معمولی نوعیت کی زیادتیوں پر سراپااحتجاج بن جانے والے صحافتی حلقوں کی جانب سے الیکشن کی گہما گہمی میں دینی نوعیت کے اِس اہم ترین واقعے پر اظہارخیال نہ کرناافسوس ناک امر ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں مسلمانوں پر مظالم اورعالم اسلام کی جلیل القدر ہستیوں کی بے حرمتی پر ہمیں یکساں احتجاج کرنا چاہیے کیونکہ اسلام کا پیغام وسیع ہے جو کسی سرحد یا خطے کا پابند نہیں۔انہوں نے کہا کہ 1400برس گزرنے کے بعد بھی حضرت حجر بن عدی  کے جسد اطہر کی با لکل صحیح سلامت حالت میں موجودگی قرآن کریم کی اُس آیت کی عملی تفسیر ہے جس میں پروردگارنے فرمایا ہے کہ اللہ کی راہ میں شہید ہونے والے اپنی قبروں میں زندہ وجاوید ہیں ،انہوں نے کہا کہ حضرت حجر بن عدی  کا پُر نور جسد خاکی اُن عقل پرستوں کو بھی دعوتِ فکر دے رہا ہے جو دینی امور پر تشکیک میں مبتلا ہیں اورمظاہر باری تعالیٰ پر خودساختہ تاویلات پیش کرتے ہیں ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی پُر اثر گفتگو کے دوران قرآن واحادیث اور تاریخ کی مستند کتابوں کے حوالہ جات کے ساتھ حضرت جعفر طیار اور حضرت حجر بن عدی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی مقدس زندگیوں اور مبارک سیرتوں کا خوبصورت تذکرہ بھی کیا۔پروگرام کے دوران ملک بھر سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء ومشائخ اور ناظرین کی بہت بڑی تعداد نے بذریعہ فون کالز اور ایس ایم ایس حضرت جعفر طیار اور حضرت حجر بن عدی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے مزارات اقدس کی بے حرمتی کے واقعے پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا اوراس واقعے کو اجاگر کرنے پر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاں ”مسائل آپ کے ،حل وظائف سے“ میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کے دوران سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سر براہ اورممتاز روحانی شخصیت مولانا بشیر احمد فاروق قادری نے ناظرین کو اُن کے مختلف مسائل کے حل کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں وظائف بتائے اورپروگرام کے اختتام پر مختصر دعا بھی کرائی۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat

Share This Video


Download

  
Report form