ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ محلہ بخشی پارک کی گلی نمبر4زیر تعیر ہے اسی گلی میں محکمہ سوئی گیس والوں نے گیس کے خراب پائپ جس سے گیس کا اخراج ہو رہا کی نشاندہی بھی کی ہوئی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ گیس کے اعلیٰ افسران کو اس کا نوٹس لے کر فوری اس کی مرمت کروانا چاہیے دیر کی صورت میں یہ اخراج کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے اور گلی میں ہونے والے ترقیاتی کام کے بعد قومی خزانے کا بھی نقصان ہوگا اس لیے گلی میں کام مکمل ہونے سے پہلے گیس کے اخراج کا مسلہ حل ہونا ضروری ہے