فرانسیسی میگزین چارلی ہبدو پر حملے میں ملوث دونوں حملہ آوار جمعے کی شام مارے گئے۔ انڈی پینڈنس ایونیو میں گفتگو کرتے ہوئے شرکا نے ہا کہ مسئلہ مذہب نہیں کم علمی اور شناخت کا ہے۔ مسلمان نوجوانوں میں تشدد پسند نظریات کی جانب راغب ہونے کی وجہ ان کے ابتر معاشی حالات ہیں جن کا فائدہ دہشت گرد اٹھا رہے ہیں۔