آج آپ لوگوں کی مدد کی وجہ سے ہم لوگ پشاور میں نیا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال دیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ ہسپتال مزید لاکھوں لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرے گا جو کہ اب تک شوکت خانم لاھور کررہا ہے۔ یہ ایک ایسا سلسلہ کار ہے جو کہ اگر انشا اللہ آپ لوگوں کی مدد سے چلتا رہے تو بہت سےلوگوں کو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ امید ہے کہ اس دفعہ بھی آپ سب اس مہم میں اسی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے جس طرح اپ لوگوں نے پہلے حصہ لیا تھا، پھر چاہے وہ دس لاکھ ہو یا دس کڑور، ہم سب اس کو مل کر ممکن بنا سکتے ہیں۔