اٹک پولیس نے بچوں پر تشدد کرنے والے 4 با اثرملزمان کو گرفتار کر لیا

DPO Attock 2019-03-18

Views 11

مورخہ 18-10-24 کو تھانہ بسال ضلع اٹک کی حدود میں واقع میروال گاؤں میں 2 بچوں منیب الرحمن اور محمد حسان جنکی عمریں 9 سال اور 13 سال ہیں کو موبائل چوری کے الزام میں گاؤں کے با اثر زمینداروں نے اپنی حویلی میں بند کر کے رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس پربچوں کی والدہ کے بیان پر ایس ایچ او تھانہ بسال سب انسپکٹر عابد قریشی نے ڈی پی او صاحب کی خصوصی ہدایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365/342/506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور فوری 4نامزد ملزمان مسمیان 1۔ شیر بہادر 2۔ خان بہادر پسران عبداللہ 3۔وقار ولد نواز اور 4۔ محمد عطاء ولد فتح خان اقوام راجپوت سکنائے مروال ، علاقہ تھانہ بسال ، تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو ریڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ بچوں کی والدہ نے اٹک پولیس کو دعائیں دیتے ہوئے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے اس موقع پر اٹک کے باسیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ کسی بھی وقوعہ کی فوری اطلاع پولیس کو دیں جو کہ قانون کے مطابق کاروائی کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔قانون کی نظر میں سب برابر ہیں کسی کو کسی کی حق تلفی کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی۔اٹک پولیس عوام کے جان و مال اور آبرو کی حفاظت کیلئے کسی بھی پریشر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنا کر کام کر رہی ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS