پیر محل (میڈیا رپورٹر) نواحی گاوں756گ ب میں افسسوس ناک واقعہ پیش آیا، رہائشی محمد حسین نکیانہ کےگھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 7افرادہلاک ہو گے۔
تفیلات کے مطابق پیر محل کے نواحی گاوں 756گ ب میں محمد حسین نکیانہ کے گھر میں آگ لگنےسے ایک ہی گھرکے7افرادجھلسنے سےجاں بحق ہوگئے جبکہ 4افراد کوبچا لیا گیا ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپوٹرمظہر عباس نے افسوس ناک واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کے کمرے میں أگ لگنے سےکمرئے کی کی چھت بھی گر گئ۔جس کے باعث تمام افراد ملبے کے نیچے دب گئےاور 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کوریسکو 1122ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔