شورکوٹ (میڈیا رپورٹر) شور کوٹ کینٹ کے قریب کراسنگ کے دوران سوزوکی بولان (وین )پھسل کر کچی نہر میں ڈوب گئی۔
افسوس ناک واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر مظہر عباس نے بتایا کہ شورکوٹ کینٹ کے قریب کچی نہر میں سوزوکی بولان (وین) گرنے سے ایک ہی گھر کے 4افراد ڈوب کر ہلاک ہو گے جبکہ 2 افراد کو ریسکو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دینے کے بعد ہیڈ کوارٹر ہسپتال( شور کوٹ) منتقل کر دیاہے۔