اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن کا غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

PAKasiaTV 2022-02-09

Views 1

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی ہاوسنگ کالونیوں میں جاری کام رکوا دیا اور وارننگ جاری کی کہ تمام سوسائٹیز رجسٹریشن اور نقشہ جات منظور کروائیں ورنہ غیر قانیونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز اور کالونیوں کو سِیل کر کے اُن کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا ۔

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے تحصیل بھر کی مختلف ہاوسنگ سوسائٹیز پر اچانک چھاپے مارے ۔ جہاں انہوں نے ریکارڈ ، اجازت نامے، نقشہ جات اور ایس او پیز چیک کیے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خلافِ قانون تعمیرات اور غیر رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے مختلف ہاوسنگ کالونیوں میں جاری کام کو فوری طور پر رکوا دیا گیا اورقانون کی خلاف ورزی کرنے والی سوسائٹیز کو وارننگ جاری کر دی گئیں۔

اِس موقع پر اے سی وہاڑی سید وسیم حسن کا کہنا تھا کے قانون پر عملدرآمد کروانا ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ کسی ہاوسنگ کالونی کو بھی غیر قانونی طور پر تعمیرات اور بغیر منظوری نقشہ جات کام کرنے اور پلاٹس کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز ایک ہفتہ میں اپنے کاغذات مکمل اور اپنے آپ کو قانون کے تابع کریں ورنہ کالونیوں کو سیل کر کے ذمہ داران کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا۔

بعدازا اے سی وہاڑی نے شہر بھر کے مختلف میڈیکل سٹورز، کریانہ سٹور اور پھل و سبزی کی دکانوں کو چیک کیا اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب دکانداروں کو 15000 ہزار روپے جُرمانہ عائد کیا۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS