دی لیڈرسکول کی جانب سے امتحانات کے نتائج کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

PAKasiaTV 2022-02-25

Views 2

کوٹ مومن (میڈیا رپورٹر)نواحی علاقہ جلہ مخدوم میں دی لیڈرسکول کی جانب سے امتحانات کے نتائج کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کہ مہمان خصوصی سنٹرل پنجاب کے پرنسپل حافظ مقصود احمد چدھڑ اور ریاض احمد وجہل تھے جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اِس موقع پر بچوں کے والدین نے بھی کشیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے ۔جس میں مختلف مِلی نغمے اور تقاریر کا انعقاد بھی کیا گیا ۔بچوں نے 'وطن کی حفاظت 'اور 'اسلام ہمارا زندہ باد' جیسے ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

دی لیڈر سکول کے بچوں کی جانب سے اچھی پرفامنس پر بچوں میں انعمات بھی تقسیم کیے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر رابا مُبشر علی نے تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مہمانوں نے دی لیڈر سکول کے بچوں کو شاندار رزلٹ پیش کرنے پر انعامات تقسیم کیئے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

دی لیڈرسکول کے پرنسپل چوہدری خاور سلطان بُچہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار خیال بھی کیا۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS