تعلیمی ادروں اور عوامی مقامات پرٹریفک قوانین اور روڈ سفیٹی سے متعلق آگاہی مہم

PAKasiaTV 2022-04-25

Views 1

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے تعلیمی ادروں اور عوامی مقامات پرشہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سفیٹی سے متعلق آگاہی دی۔

میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی وی شمعون نذیر نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب کی ہدایت پرایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو سیٹ بیلٹ‘ہیلمٹ کےاستعمال‘اوور سپیڈنگ،اوور لوڈنگ اور دوران سفر موبائل فون کےاستعمال کوترک کرنے‘ لائن ڈسپلن‘سواریاں اتارنےاور بٹھانے سے متعلق آگاہی دی اور انہیں باقاعدہ ہدایت کی کہ وہ اگر دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی نہیں بنائیں گےتو ان کیلئے چھوٹا ساحادثہ بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر رؤف حسن نےکہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور دوران سفر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس سے انکی زندگیاں محفوظ بن جاتی ہیں جبکہ دوران سفر موبائل فون کےاستعمال کو مکمل طور پرترک کریں کیونکہ دوران سفر موبائل فون پر بات کرتے تھوڑی سی توجہ ہٹ جانے پر بڑاحادثہ رونما ہو سکتا ہے جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہوتا ہے کیونکہ حادثہ منٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈوں میں پیش آتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ گاڑی چلانے والے کی غفلت ہوتی ہے۔

رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی غرض سے کہیں بھی جا رہےہوں ان کو چاہئےکہ وہ مقررہ وقت سے کچھ وقت پہلے نکلیں تو محفوظ طریقے سے سفر کرکے منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ چند منٹوں کی جلد بازی ان کا ہنستا بستا گھر اجاڑ سکتی ہے تاہم شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سمیت اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے غیر محفوظ طریقے سے سفر سے گریز کریں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS