تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد ڈینگی آگاہی مہم کی پُر وقار تقریب کا انعقاد

PAKasiaTV 2022-07-05

Views 1

عیسیٰ خیل (عبدالزاق خان — میڈیارپورٹر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عیسیٰ خیل میں اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری اور ایکٹنگ ایم-ایس ڈاکٹر محمد ساجد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی آگاہی مہم کی پُر وقار تقریب کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔

ڈینگی آگاہی مہم میٹنگ میں پریس کلب عیسیٰ خیل کے صدر فاروق عادل اور دیگر صحافیوں کے علاوہ سماجی ورکرز، ہسپتال کا عملہ، انجمن تاجران ،سول سوسائٹی اور دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل محمد جعفر چوہدری اور ایکٹنگ ایم-ایس محمد ساجد نے حاضرین میٹنگ کو پروجیکٹر پر ڈینگی وائرس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہر فر د انفرادی اور اجتماعی طور پر گھر گھر آگاہی مہم کا پیغام پہنچائے تاکہ ڈینگی جیسے موضی مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔خاص طور پر اپنے اِردگرد تازہ پانی اور گندگی کو فوراً تلف کریں۔ محکمہ صحت اور تحصیل انتظامیہ کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو اِن شاء اللہ اپنا کام جلد شروع کر دیں گی ۔

بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عیسیٰ خیل سے مین روڈ ، لاری اڈہ عیسیٰ خیل تک ڈینگی واک کی گئی۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS