عیسیٰ خیل (میڈیا رپورٹر) — برساتی پانی اور ریلوں نے تباہی مچا دی، عیسیٰ خیل کے برساتی نالے درسالہ میں ڈوب کر 3 حقیقی بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔
جاں بحق ہونے والی بہنوں میں 15 سالہ ثنا ، 17 سالہ رخسانہ اور 23 سالہ انسہ شامل ہیں ۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیارپورٹر عبدالرزاق خان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے مٹھا موڑ کے قریب نالہ سے تینوں بہنوں کی نعشیں نکال کر ان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسیٰ خیل پہنچا دیا ۔
عوامی سماجی حلقوں اور اہل علاقہ نے اس ناگہانی حادثہ پر دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی ٰمقام عطا فرمانا کی دعائیں اور لواحقین کو صبرکی تلقین کی۔
شدید ترین بارشوں کے باعث تحصیل عیسیٰ خیل اور دیگر نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے ہیں ۔