جھنگ (خالد شہزاد، میڈیارپورٹر) — اکڑیانولہ میں ملک محمدآمین کی زیرِ نگرانی سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت ملک نورمحمد کلیکہ نے کی۔
قاری احسان اللہ سیالوی نے اپنی خوب صورت آواز میں تلاوت کلام پاک کے ذریعے کانفرنس کا آغاز کیا۔ جبکہ نقابت کےفرائض حافظ ثناءاللہ مصطفوی اور طفیل احمد مدنی نے سر انجام دئیے۔ خصوصی نعت کے ذریعے گلہائے عقیدت کے پھول ریاض حسین محمدخالدسیالوی نے نچھاور کیے۔
استقبالیہ خطاب مولانا نورمحمدکلیکہ اور مولاناشاہدعمران ثاقب نے کیاجبکہ خصوصی خطاب مذہبی سکالر حضرت علامہ مولانا محمدادریس نے شہدائے کربلا کی عظمت و شجاعت اور صبروشہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔
اِس کانفرنس میں علاقہ بھر سے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور علمائے کرام اوراہلِ علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ درودوسلام کا نذرانہ محمد خالد سیالوی نے پیش کیا اور اختتامی دعا مولانا محمد ادریس قادری نے پڑھی۔