جدید دور میں بھی فائر اسٹیشن سے محروم ضلع ترال کا آری پل تحصیل

ETVBHARAT 2025-12-17

Views 2

ترال، (شبیر بھٹ): وادیٔ کشمیر میں لمبے وقت سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جہاں جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر سبز سونے کو نقصان پہنچ رہا ہے، وہیں جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کا آری پل تحصیل اس جدید دور میں بھی فائر اسٹیشن نہ ہونے سے آگ لگنے کے حادثات رونما ہونے کی صورت میں مال واسباب جل کر راکھ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے تحصیل آری پل ترال کی آبادی نے علاقے میں فائر سروس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور خاموش احتجاج کرکے اپنی مانگ انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قریبی فائر اسٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعات کے دوران امدادی کارروائی میں تاخیر ہوتی ہے۔ 

احتجاجیوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات کے نتیجے میں قیمتی املاک کو نقصان پہنچتا ہے اور انسانی جانیں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ عوام نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے کی آبادی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر فائر سروس اسٹیشن قائم کیا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ تحصیل آری پل ایک وسیع اور گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں دور دراز دیہات بھی شامل ہیں۔

ایسے میں آگ لگنے کے کسی بھی واقعے کی صورت میں قریبی علاقوں سے فائر بریگیڈ کے پہنچنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے، جس سے نقصان میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر گھروں، دکانوں اور جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، لیکن بروقت سہولت نہ ہونے کے باعث قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔ جب کہ حال ہی میں یہاں آگ لگنے کی کئی وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS