Special Episode 49th on Youm Siddiq-e-Akbar with Aamir Liaquat Husain Part 1 6-5-2013
یوم شہادت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پرجیو کی فقیدالمثال اور عقیدت سے بھرپور نشریات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہ جمادی الثانی میں رفیقِ نبوت، رازدارِ رسالت، یارِ غار و مزار ،خلیفة الرسول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یومِ شہادت کی مناسبت سے جیو پرساڑھے تین گھنٹے کی خصوصی نشریات پیش کی گئیں۔ ”صدیق صادق“کے عنوان سے پیش کی جانے والی اِس فقید المثال نشریات میں جیدعلمائے کرام اورعالم اسلام کے ممتازثناخوانوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے خلیفہ اول کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا،اُن کے فضائل ومناقب بیان کیے اوراہل بیت اطہارسے اُن کے عقیدت پرمبنی تعلقات پراظہارخیال کیا۔شام چار بجے سے براہ راست نشرہونے والی ٹرانسمیشن کے دوران ”عالم اورعالم اسپیشل“ میں سیدناابو بکر کی شہادت کارقت انگیز تذکرہ کرتے ہوئے سب کے پسندیدہ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے کہا کہ صدیق اکبر کی شہادت کے بعدسیدنا علی نے عقیدت پر مبنی جوکلمات اداکیے وہ خلفائے راشدین کے عقیدت پر مبنی باہمی تعلقات کو واضح کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کے مابین مثالی تعلقات قائم تھے اور وہ ایک دوسرے سے انتہائی محبت اور احترام سے پیش آتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نفرتوں کے دور کا خاتمہ محبت کی خوشبو پھیلاکر ہی کیا جاسکتا ہے اور اکابرین اسلام کے محبت پر مبنی واقعات کو عام کرکے ہی نفرتوں کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے۔اپنی اثرانگیز گفتگو کے دوران انہوں نے قرآن واحادیث کے حوالوں اورتاریخ کی مستندکتابوں کی مددسے سیدناابو بکرلہ اورملک کے مایہ ناز ٹی وی آرٹسٹ شکیل نے اولین خلیفہ راشد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور بشپ نوید عالم نے عالم اسلام کی اس عظیم ہستی کو پوری دنیا کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔”یارِغاریارِمزار“ نامی پروگرام میں ممتاز عالم دین علامہ حمزہ علی قادری اور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بے مثال رفاقت کا حسین تذکرہ کیا جبکہ جیو نیوز کی معروف اینکرپرسن عظمیٰ الکریم کی میزبانی میں نشر ہونے والے پروگرام ”صدیق اکبر اور اہل بیت‘ ‘ میں مفتی محمد عابد مبارک،پروفیسر ڈاکٹر شہناز غازی اور پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرارنے خلیفہ اول اور اہل بیت اطہار کے مابین باہمی محبت کا خوبصورت نقشہ کھینچا۔”خصائصِ ابوبکر“کے عنوان سے پیش کیے جانے والے پروگرام میں ممتاز میزبان محمد جنید اقبال نے علامہ نسیم احمد صدیقی اور پروفیسر ڈاکٹر یونس صدیقی کے ساتھ اپنی منفرد گفتگو سے ناظرین کے ذہنوں کومعطر کیا۔ٹرانسمیشن میں ”ہمارے ابوبکر “ کے عنوان سے یارِ غار کی حیات طیبہ پر ایک معلوماتی دستاویزی پروگرام بھی پیش کیا گیا ۔ علاوہ ازیں نشریات کے دوران وقفے وقفے سے سیدناابو بکر کے فضائل ومناقب ،کارناموں اورپُرحکمت اقوال پرمبنی معلوماتی سلائیڈز بھی پیش کی گئیں۔ تاریخ سازنشریات کے دوران ناظرین نے ٹیلیفون کالز کے ذریعے یوم صدیق اکبر پراپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیااورمیزبان کی جانب سے صدیق اکبر کی مبارک سیرت سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے صحیح جوابات پر ناظرین کو بیش قیمت انعامات بھی دیے گئے۔ معروف روحانی شخصیت مولانا بشیر فاروق قادری کے دعائیہ کلمات پر اس فقیدالمثال نشریات کا اختتام ہوا۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat