Naaf - Hazrat Hakeem Muhammad Tariq Mehmood

Ubqari4me 2014-12-29

Views 7.5K

ناف کے بارے میں
ناف گیٹ وے ہے۔ہماری زندگی میں لطیفہ نفس کا بڑا تعلق ہے۔لطیفہ نفس کاہماری عبادات سے بڑا تعلق ہے۔ جو لوگ روح کی منازل میں ترقی چاہتے ہیں ان لوگوں کے لیے خاص طورپر۔
ناف کوتیل لگانے کے فائدے: چہرے کے حسن وجمال کے لیے اورجنکے ہاتھ پاؤ ں، چہرہ،ہونٹ،باچھیں پھٹ جاتی ہوں وہ ناف کوتیل لگائے۔ ذہنی ٹینشن، سٹریس، اینزائٹی ، کیلیے نفساتی بیماریوں کابڑا تعلق ہے ناف سے۔
بچوں کو ناف میں تیل لگانے کے فائدے: بچوں کو ناف میں تیل مستقل لگانے سے ان کی نظر،حافظہ اور یاداشت تیزہوگی۔ ان کے اعضا بہترین پھلے پھولے گئے ان کی گروتھ بہترین ہوگی وہ کھائیں گے لاجواب۔
ناف کیلئے ایک عمل: ناف کے اوپرانگلی رکھ کرسانس روک کر دل کی کیفیت کے ساتھ اللہ کہنا ہے اور اس تصورکے ساتھ کے ناف کے اندرجتنابھی شرہے، فساد ہے کیفیات ہیں نکل رہی ہیں۔
ناف اور یاقہار : نماز کے بعد ناف پر انگلی رکھ کرسانس روک کر یاقہاراتنا پڑھنا کہ جب سانس ٹوٹنے لگے تو ناف کا تصورکرکے پھونک ماردیں۔جو کہتے ہیں ذکرکرتے کرتے رک جاتے ہیں، نماز پڑھتے پڑھتے چھوٹ جاتی ہے ۔جب بھی شرمحسوس کریں یہ عمل کرلیں ایک بار یا چند بار۔
ناف پر رات کو سونے سے پہلے ایک عمل ضرورکریں: خواتین ومردکے تمام زیرناف مسائل یاعادت بدھ سے چھٹکارا پانے کے لیے رات کو سوتے وقت ناف پرانگلی رکھ کر سانس روک کریاقہارپڑھنا ہے اورجب سانس ٹوٹنے لگے تو ناف کاتصورکرکے پھونک ماردیں۔صرف ایک دفعہ کرنا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form