سورہ الم نشرح اور الم ترکیف کی برکت کا ایک خط
درس میں سنا تھاوقت کی برکت کے لیے ۔ نماز کی پہلی رکعت میں سورہ الم نشرح اور دوسری رکعت میں سورہ الم ترکیف ۔ جس دن سے اس کو پڑھنا شروع کیا ہے۔ آ پ نے بتایا کہ کہ سورہ الم نشرح بند چیزوں کوکھولتا ہے۔
الم نشرح پتھری کے لیے، دل کی نالیاں کھولنے کے لیے، آنتیں بندہیں، پرانی قبض ہے، گردے بند ہیں، پتے کی نالیاں بند ہیں، ٹریفک بند ہیں ، بند چیزیں جہاں بھی ہوں،الم نشرح۔ الم نشرح ہرچیز کو کھولتا ہے۔ اللہ نے اس کی برکت سے میری پریشانیوں کے وہ راستے کھولے میں حیران، میری پریشانیاں ختم۔ میری نماز میں میرے وقت میں اور میری زندگی میں وہ برکت ہوئی ، لوگ کہتے ہیں اتنے وقت میں ہمارا دن گزر گیا اور میں کہتا ہوں کہ کہا گزرا میرے تو اتنے کام ہوگئے۔