Surah Rehman aur Surah Taghabun - Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari4me 2015-08-09

Views 13

سورہ رحمن اور سورہ تغابن کا عمل
یہ سورہ تغابن اور سورہ رحمن سمجھ لیں کہ انسان کے لیے آکسیجن ہے۔ آکسیجن کی اہمیت کوآپ سمجھتے ہیں۔
سورہ تغابن اورسورہ رحمن کا وظیفہ: مٹی کا کورا گھڑالے لیں اگرمجبوری ہے نہیں ملتا تو پانی کی بوتل یا کسی بھی برتن میں پانی گھرلیں۔اس پانی پر41بار سورہ رحمن ہربار بسم اللہ اور 41بار سورہ تغابن ہربار بسم اللہ کے ساتھ پڑھ کر اس پانی پردَم کردیں۔ ایک بندہ پڑھ لے یا دوتین بندے ملکرپڑھ لیں۔ لیکن خود پڑھیے گا کرائے کاکام مت کرائیے۔ اس کے فضائل ، فوائد، برکات،کمالات بہت زیادہ ہیں۔میرے سامنے تین واقعات آئے ہیں وہ آپکی خدمت میں عرض کرتا ہوں۔
پہلا واقعہ: ایک صاحب اپنا جگرپونے تین کروڑ روپے میں ٹرانسپلانٹ کرواکے لے آئے ڈیڑھ سال جگرنے کام کیا ، ڈیڑھ سال کے بعد جگرنے کام کرنا بند کردیا۔مجھ سے رابطہ کیا۔ میں نے تھوڑی سی دوائی اور کہا کہ سورہ رحمن اور تغابن 41بار ہرباربسم اللہ کے ساتھ پڑھ کردَم کردیں اورپھر روزانہ 3یا7یا 11بار پڑھتے رہیں اور اس پانی کو استعمال کریں اور اس میں مزید پانی ڈالتے رہیں اور استعمال کرتے رہیں۔۔ مریض پیءں، کھانا جوبنے اس میں یہی پانی استعمال کریں۔
اور اس کے ساتھ 300دفعہ صبح وشام اللہ اکبرپڑھے گا اسے300اونٹ صدقہ کرنے کاثواب ملے گا۔ یقین جانیے کچھ عرصے کے بعد ان سے پیغام ملا کہ جگرنے ٹھیک ٹھاک کام کرنا شروع کردیا ہے۔
دوسرا واقعہ: ایک خاتون جو بے اولاد تھی اولاد نہیں ہوتی تھی۔ جائیداد بہت زیادہ تھی۔اس خاتون نے حسب توفیق روزانہ سورہ تغابن پڑھ پڑھ کر اس پانی پردَم کرتی رہی اورپیتی رہی۔ ا س نے سال یہ عمل کیا اور اللہ نے اس کو ہرابھر کردیا ۔ اس کی گود ہری کردی۔
تیسرا واقعہ: ایک صاحب کو شوگر، ہائی بلڈپریشر، ہیپاٹائٹس، معدہ کاالسر، گنگرین (پاؤں گل گیاتھا) ڈاکٹروں کے مطابق 2یا 3انگلیاں کاٹنی پڑی گئیں۔ جوڑوں کادرد، گھٹنوں کا درد۔ ان بیماریوں میں مبتلا تھا اورمالی طورپر بھی بدحال ۔ان شخص کویہ بتایا انہوں نے کہامیں پڑھا ہوا نہیں کہا بہنیں پڑھ لیا، بھابھی پڑھ لیں۔ اس شخص کو کہا تم سارے دن اللہ اکبرپڑھتے رہوں۔
یہ عمل کیا پڑھتے پڑھتے سب سے پہلے جو برکت اللہ نے اپنے نام کی دی ، اس کے زخم کی بدبو اورپیپ ختم ہوگئی اورزخم بھرنا شروع ہوگیا۔ پہلے 36گولیاں تھی اب کم ہوکر 5رہ گئی ہیں۔ صحت بہترہوتی جارہی ہے ۔ کھانے لگا، ہضم کرنے لگا اور طبیعت میں راحت آئی کیوں بہتر ہوئی ، اللہ کے نام کی ڈرپ اس کو لگی ہوئی تھی۔ ایک بازو پر سورہ رحمن کی ڈرپ لگی ہوئی تھی اور دوسرے بازو پر سورہ تغابن کی ڈراپ تھی۔ یہ دوڈرپیں اس کو لگی ہوئی ہیں اور ان دوسورتوں کا نور اس میں جارہا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form