Barkat Ka Lamhat Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

Ubqari4me 2015-08-28

Views 1

برکت کے کچھ لمحات
بعض اوقات برکت ڈھونڈنی پڑتی ہے اوربعض اوقات برکت انتظارمیں ہوتی ہے آج یہ فقیرکی بات یادرکھیے گا۔ ماں کاچہرے دیکھنے کے لیے خود برکت انتظارمیں ہوتی ہے۔ باپ کاچہرے دیکھنے کے لیے خود برکت انتظارمیں ہوتی ہے۔ زم زم کاپانی ہاتھ میں لے بس لبوں تک پہنچنے کالمحہ ہو برکت انتظارمیں ہوتی ہے۔ بعض اوقات برکت کاتومتلاشی بنے گا اوراکثراس کی شان کریمی کی انتہا دیکھیں کہ برکت خود متلاشی ہوتی ہے۔
کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں کہ آپ کی برکتوں کیلئے آپ کاانتظارکررہے ہوتے ہیں۔ یہ لمحے 3گھونٹوں میں بھی آپ کا انتظارکررہے ہیں۔ وضو کے بعد 3گھونٹ بھی آپ کاانتظارکررہے ہوتے ہیں۔ کہ وضو کے بعد 3گھونٹ پیءں لیکن یقین کی طاقت کیساتھ، یقین کی قوت کے ساتھ اورعرشی نظام ایسے چلے کائنات ادھرسے اُدھرہوجائے۔ کتنے لوگ ایسے ہیں جن کی کمرمیں درد، کتنے لوگ ایسے ہیں جومعدے کے پرانے مریض تھے۔ کتنے لوگ ایسے ہیں جوچوٹ کے پرانے مریض تھے، کتنے لوگ ایسے ہیں جو دل کے مریض تھے۔ وضو کے بعد 3گھونٹ پانی سے رب نے کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔صحت، عافیت کے اللہ نے دروازے کھول دیئے۔
آج سے پہلے میرا پیغام تھا ان لمحوں کو تلاش کریں، آج کے بعدمیراایک اورپیغام ہے کہ ان لمحات کو تلاش کریں۔ کعبہ پرنظرگئی کعبہ پرپہلی نظرکچھ لمحے تلاش کرلیں ، والداوروالدہ پرمحبت، شفقت اورپیارکی نظر وہ لمحے تلاش کررہے رہیں۔ مرشدکے اوپروہ اعتماد اورپیارکی نظر، لمحات تلاش کررہے ہیں۔

Share This Video


Download

  
Report form