Maoz Teen Sa Hasad aur Jadoo Ka Ilaj Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari4me 2015-11-02

Views 8

معوذتین سے حسداورجادو کاعلاج
اورجس دن میرے آقاﷺ پرجادو کاحملہ ہوا، اس دن کے بعدآپ نے معوذتین اوراس کے ساتھ سورہ اخلاص کو شامل فرمایا لیاتھا کیونکہ اس میں ساری کی ساری اللہ کی وحدانیت، اللہ کی توحید، اللہ کی طاقت، اللہ کی عظمت ہے ۔ میں اپنے آقا ﷺ کی ایک ترتیب عرض کرتاہوں ، آپ ﷺیہ تینوں قل ، سورہ اخلاص ، سورہ فلق اور سورناس ، یہ تینوں قل آپ نے اپنے معمول اورساری زندگی میں رکھا۔آپﷺ ایک دفعہ سورہ اخلاص ، سورہ فلق،سورہ ناس پڑھتے اوراس کو اپنے ہاتھوں پرپھونک مارکراپنے پورے بدن پرہاتھ پھیرتے ، جہاں تک ہاتھ جاتا۔ پھرپڑھتے ہاتھوں پرپھونک مارتے اورپورے بدن پرپھیرتے اس طرح تین دفعہ یہ عمل کرتے۔
ہماری زندگی کاسفرہویا کاروباری سفرہو، یاہمارے پیشہ کاسفرہویا روحانیت کا سفرہو، ہمارے سفرمیں یاد رکھیے گا اس قل کے قل کوبہت دخل ہے، ہماری صحت میں اس قل کابہت دخل ہے ، سفرمیں، صحت میں، ہمارے وسائل میں، ہماری مشکلات میں، ہماری زندگی کی اُلجھنوں میں، اس قل کو بہت دخل ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form