Bismillah Hir Rahman ir Rahim Ki Barkat Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

Ubqari4me 2015-11-07

Views 19

بسم اللہ الرحمن الرحیم کی برکت
صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم اپنی زندگی میں شامل کرلیں آپ سوچ نہیں سکتے، چاروں طرف سے اور آسمانوں سے جوبلائیں زمینوں پرآتی ہیں آپ ان سب سے محفوظ ہوجائیں گے صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم کی وجہ سے۔ اس بسم اللہ الرحمن الرحیم میں 3اللہ جل شانہ کے نام ہیں۔ ایک اللہ ہے، دوسرا رحمن اور تیسرا رحیم ۔ اللہ کوآپ سرکی چوٹی پررکھیں۔ رحمن کو دائیں طرف رکھیں اوررحیم کوبائیں طرف رکھیں۔
بسم اللہ پڑھتے ہی آپ شیطانی قوتوں کی نظروں سے اوجھل ہوجاتے ہیں ، وہ آپ کو دیکھ ہی نہیں سکتے۔اللہ ایک پردہ ڈال دیتا ہے ۔ا للہ ایک دیوار ڈال دیتا ہے۔ بسم اللہ پڑھتے ہی اگراس چیزپرنظرلگی ہے نظرختم ہوجاتی ہے۔ بسم اللہ پڑھتے ہی اگرآپ کو نظرلگنی ہے تووہ بھی نہیں لگے گی، بسم اللہ پڑھتے ہی اس میں کوئی آفت تھی وہ آفت ختم ہوجاتی ہے۔ بسم اللہ پڑھتے ہی اس میں کوئی زہرتھا وہ ختم ہوجاتا ہے۔ بسم اللہ الرحمن پڑھتے ہی اگروہ چیز تیرے بیماری بننی تھی وہ شفاء بن جاتی ہے ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہی وہ کام جومشکل ہونا تھا آسان ہوجاتا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہی جو غیرمرئی اَن دیکھی طاقتیں، اَن دیکھی دشمن قوتیں تیرے لیے روڑے اٹکاتی، راہیں بند کرتیں اورتیری زندگی اورتیرے راستے اورکام مشکل ہوجاتے ، بسم اللہ پڑھتے ہی وہ ختم اورراہیں ہموار ہوجاتی ہیں۔ بسم اللہ پڑھتے ہی دل میں سکھ اورسکون آتا ہے ۔ اوربسم اللہ پڑھتے ہی زندگی میں چین کاایک انوکھا سمندراورہوائیں چلتی ہیں، اوربسم اللہ الرحمن الرحیم اپنے ہرکام سے پہلے کھاناہے، پینا ہے، سونا ہے، جاگناہے، اُٹھنا ہے، دوہناہے، پکانا ہے،کھینچناہے، اُبالنا ہے،

Share This Video


Download

  
Report form