Surah Alam Nashrah Ki Barkat Part 03 Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

Ubqari4me 2015-05-20

Views 1

سورہ الم نشرح کی برکات (پارٹ 3)
جس کی دل کی نالیاں بلاک ہوں، کتنے لوگ ایسے ہیں جو میرے پاس آئے اورکہتے کہ بائی پاس کروانا چاہتے ہیں لیکن بائی پاس ہو نہیں رہا یعنی اس کے اسباب نہیں یا جسم اجازت نہیں دے رہا میں نے ان کو بتایا کہ سورہ الم نشرح کثرت سے پڑھو ۔ بعض لوگو ں کو کہتا ہوں کہ ایک تسبیح صبح و شام پڑھو بعض کو کہتا ہوں کہ 41دفعہ صبح وشام پڑھو اوربعض کو الم نشرح لکھ کرنیچے پاگل لکھ دیتاہوں یعنی دن رات پڑھ، وضو بے وضو پڑھ۔ہزاروں، لاکھوں کی تعداد میں پڑھ ، پاگل ہوجا۔
دل کیلئے تو عجیب چیزہے۔ ہارٹ کی سرجری ہو۔ دل کے مسائل کیلئے تسلی کے ساتھ اور اعتماد کے ساتھ پڑھیں اور بہت زیادہ پڑھیں۔ آپ یقین جانیے گردے کی پتھری ہو، پتے کی پتھری ہو، نہ نکل رہی ہو، الم نشرح پڑھیں۔ ایک بندہ آیا کہ میری بیوی کی ٹیوبیں بند ہیں اور ماہواری بند ہے ڈاکٹرکہتے ہیں آپریشن ہوگا میں نے کہا تم الم نشرح پڑھو، اس نے کچھ عرصہ یقین کے ساتھ پڑھا اور اللہ پاک نے مسئلہ حل کردیا۔
کبھی آپ نے سوچا سورہ الم نشرح سے بندے مقدمات بھی جیت لیتے ہیں۔ ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے کہ کس نے مجھ پرمقدمہ کردیا اور مقدمہ بھی ایک دور شہرمیں کردیا جہاں جاتے ہوئے دو دن لگتے ہیں۔ میں نے کہا الم نشرح پڑھ اور یقین سے پڑھ اور اس نے الم نشرح پرکوشش کی۔ اور الم نشرح سے اس پر وہ برکتوں کے دروازے کھلے کہ مقدمے کرنے والا خود بخود اس بات پر آگیا کہ ہم بیٹھ کر صلح کرلیتے ہیں اورصلح ہوگئی۔

Share This Video


Download

  
Report form