انگدھ پال سنگھ، مفلسی کے باوجود میٹرک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ہونہار طالب علم

ETVBHARAT 2026-01-19

Views 12

چندریگام ترال (شبیر بھٹ): غریبی اور مفلسی کے باوجود جنوبی کشمیر کے ایک سکھ طالب علم نے میٹرک کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے یہ بات ثابت کر دیا ہے کہ اپنے خوابوں کو سچ ثابت کرنے کے لیے مفلسی کو حائل نہیں ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق چندریگام ترال سے تعلق رکھنے والے انگد پال سنگھ نام کے ایک طالب علم نے میٹرک کے نتائج میں 500 سو میں سے چار سو چورانوے نمبرات حاصل کرکے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے والدین اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ انگد پال کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے جو صرف ایک کمرے کی رہائش میں زندگی گزار رہا ہے۔ تاہم عزم مسلسل اور ہمت کے بل پر انگدھ سنگھ نے امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں اس کے چرچے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انگدھ سنگھ نے بتایا کہ وہ گورنمنٹ ہائی اسکول املر کا طالب رہا ہے جہاں کے ٹیچرز نے اس کی بہتر تربیت کی، جب کہ والدین نے بھی مجھے بہت سپورٹ کیا ہے اور اسی کے نتیجے میں اسے یہ کامیابی ملی ہے۔ انگدھ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ایک ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ انگدھ کے چھوٹے بھائی امرت پال نے بتایا کہ بھائی کی کامیابی سے گھر میں خوشی کا ماحول ہے اور وہ بھی بھائی کی طرح کامیاب بن کر اپنے غریب والدین کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں مقامی اوقاف کے چیئرمین محمد اشرف راتھر نے بتایا کہ انگدھ پال سنگھ کی کامیابی سے پورا گاؤں شادمان ہے کیونکہ اس ہونہار طالب علم نے مفلسی کے باوجود بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گاؤں میں سکھ مسلم سبھی لوگ بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں اور انگدھ پال کی کامیابی ہم سے کے لیے باعث مسرت ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS