خراٹوں کے متعلق ٹوٹکے
* جس کو خراٹے آتے ہوں وہ سیدھا نہ لیٹے۔ * سونے سے پہلے گرم پانی میں نمک ڈال کے غرارے کرنے سے خراٹے نہیں آتے۔ * اگردائیں کروٹ سوئیں گے تو دل اوپرآجائے گا اور خراٹے نہیں آئیں گے۔ * اگردائیں کروٹ پرسنت کے مطابق لیٹیں گے تو تھوڑا بھی سو کرزیادہ تسلی بھی ہوگئی اورجسم بھی پرسکون ہوگا۔ * سرسوں کاتیل ناک میں ڈالیں ، خراٹوں کا بہترین علاج ہے۔ صرف سرسوں کاتیل ڈالنا ہے کوئی اورنہیں۔ سرسوں کے تیل کوڈراپرمیں ڈال لیں پھر وہاں سے ایک قطرہ ناک میں ڈالیں اور ملیں یکدم نہ ڈالیں۔پھر اس طرح دوسرا قطرہ ڈالیں، ناک ملیں، تیسرا ڈالیں ناک ملیں اس طرح 4/5قطریں ڈالیں اورناک کوملتے جائیں یعنی وہ جذب ہوجائے۔ سرسوں کا تیل خراٹوں کے لیے بہت زبردست ہے کچھ عرصے میں یہ خراٹے ختم ہوجائیں گے۔