Nojawano K Liya Hakeem Tariq Mehmood Ka Khas Paigam

Ubqari4me 2015-04-22

Views 1

اپنی زندگی کے دن رات ، اپنی زندگی کے صبح وشام سنوارکے چلیں ۔ یہ جوانی ، جنون اور جذبات کا معجون اور مرکب ہوتا ہے۔ جنون اورجذبات، آگ ہوتی ہے، سمجھ کچھ نہیں آتی۔ عقل ، سمجھ میں کچھ نہیں آتا۔ اس جوانی میں اپنے آپ کو کسی کے حوالے کرکے چلیں۔ آپ بہت کامیاب ہوں گے۔ اگرآپ ان چیزوں کوکرلیں گے تو آپ بہت نام پیداکریں گے ۔ آپ کوبہت برکت ملے گی، بہت عہدے ملیں گے، بہت مال ملے گا۔ بہت رزق اور بہت عزتیں ملیں گی۔ آپ کی نسلیں شادوآباد ہوں گی۔ یہ زندگی کاایک نظام ہے کرلیں۔ اپنے اردگرد زیادہ الیکٹرونکس، زیادہ انسٹرومنٹ اکٹھے نہ کریں، ان کی ریز ہی آپ کو کھا جائے گی۔ ان کی لہریں آپ کو کھاجائیں گی۔
آپنی غذاؤں کو سادہ کریں ، "ب" کو چھوڑ دیں(برگر،بوتل، برائیلر،بیکری) ، "چ"کو چھوڑ دیں ( چاول ، چینی،چٹخارے)۔یہ باہرکی چیزیں فاسٹ فوڈوغیرہ سے بچنے کی کوشش کریں۔ بوتل سے ، کالے پانی سے، جھاگ دارمشروبات، پیپسی وغیرہ سے بچیں۔ سادہ غذائیں کھائیں صحت مند رہیں گے۔ زیادہ گوشت نہ کھائیں، سبزیاں کھائیں ، صحت مند رہیں گے۔ پھل کھائیں صحت مند رہیں گے۔ باہر کا کھانا نہ کھائیں ،گھرکا سادہ پکا ہوا کھانا کھائیں۔ آپ صحت مند رہیں گے، لاجواب رہیں گے، فٹ رہیں گے۔یہ اشتہاری حکیم ، ڈاکٹران قسم کے لوگوں کے پاس نہیں جائیں گے۔مصنوعی جوس نہ پئیں، فریش جوس پیے۔ سستی سے سستی سبزیاں کھائیں۔ یقین جانئیے کہ جوان تو گاجروں میں پاگل ہوجاؤ۔ اورگاجروں کے بعد گڑکھائیں۔ اور گڑ وہ ہوجاسفیدنہ ہو، دیسی ہو۔

Share This Video


Download

  
Report form