یکم رمضان ۲۰۱۵ بعد صلوۃ التروایح عبقری درس۔ حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ
آج عشاء کی نماز میں ہم نے ایک لفظ سنا امام نے سورۃ فاتحہ کے بعد ایک لفظ پڑھا میں ایک ہل گیا، لرز گیا اوروہ لفظ نہیں دراصل سارے رمضان کا نچوڑ ہے۔ ابتداء رمضان میں ہمیں جو حقیقت ملی ہے دنیا میں وہ شخص فلاح پاگیا، کامیاب ہوگیا جس نے پاکیزگی اختیارکی، تقویٰ اختیارکیا۔ پس سارے رمضان اورسارے روزے اورساری بھوک پیاس کا یہ لفظ حقیقی نچوڑہے۔ زندگی کے سارے لمحوں کا یہ لفظ حقیقی نچوڑ ہے۔ جو شخص پاکیزہ ہوگیا وہ بھٹی میں نہیں جلتا۔