خواب اورآخری 6سورتیں
ایک شخص کا خواب جس کو چوٹیں لگتی تھی اور پھراس نے آخری 6سورتیں پڑھنا شروع کردی۔ایک بندہ نے اپنے خواب سنایا اور کہاکہ کوئی ہے جو میرے اوپرفٹ بال پھینکتا ہے۔ وہ فٹ بال کوکک مارتا ہے وہ بال کبھی میرے منہ پرلگتی ہے، کبھی پاؤں پرلگتی ہے ، کبھی گھٹنے پرلگتی ہے ، کبھی جسم کے کسی اور حصے پرلگتی ہے ۔پھر نقشہ بدلتا ہے، فٹ بال آتی تو ہے لیکن ٹکرا کراُسے جاکرلگتی ہے، جب اُسے لگتی ہے تو اُس کی ہائے نکلتی ہے اور کہتا ہے کہ تم یہ 6سورتیں نہ پڑھ۔ میں نے پوچھا تم کون ہو۔۔۔؟ کہا کہ میں ایک جن ہوں، میں نے پوچھا میرا تم سے کیاتعلق ہے کیوں ناراضگی ہے۔۔۔؟ اُس جن نے جوبات بتائی وہ بڑی انوکھی ہے۔۔کہنا لگا تیری والدہ زندہ ہے کہنے لگا فوت ہوگئی۔۔۔ اُن کی قبرپرجاتے ہو، اس نے کہا ہاں کبھی کبھی جاتا ہوں۔ جن نے کہا تم نہیں جاتے ۔ میں اُس قبرستان کا جن ہوں۔ جب تم قبرستان میں آکر مرنے والوں کے لیے فاتحہ پڑھتے ہواُس کافائدہ جہاں روحوں کوملتا ہے وہاں ہمیں بھی ملتا ہے۔ اگرتم آتے اور اپنی والدہ کے لیے قبرپرپڑھتے۔۔۔ جو بندے اپنی میتوں کے لیے ایصال ثواب نہیں کرتے ، ان کی قبروں پرنہیں جاتے، وہ قبرستان میں رہنے والے ہزاروں، لاکھوں جنات کی خیرخواہی سے محروم ہوجاتے ہیں۔