Do Anmol Khazanay - Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

Ubqari4me 2015-05-02

Views 473

انمول خزانے سے دوستی لگائیں۔ جو سارے قرآن میں ہے وہ سورہ فاتحہ میں ہے اور جو سورہ فاتحہ میں ہے وہ ایاک نعبد وایاک نستعین میں ہے۔ سورہ فاتحہ کے کمالات، برکات، ثمرات اللہ جس پرکھول دے وہ دنیاکاخوش قسمت انسان ہے۔ آیتہ الکرسی کی حفاظتیں، آیتہ الکرسی کی برکتیں اورآیتہ الکرسی کااسم اعظم (آیتہ الکرسی اسم اعظم ہے ) اللہ تعالیٰ جس پر اس کی طاقت،قوت اورعظمت کھول دے۔انوکھے راز ہیں اس میں۔حفاظت کانظام ، برکت کانظام ، عافیت کانظام اعمال نبوی اورقرآن میں ہے۔
شہداللّٰہ والی آیت کا ایک انوکھے واقعہ۔ کچھ اللہ والے سفرکررہے تھے ۔راستے میں رات کو جنگل میں قیام کیا۔ ایک درخت کے نیچے سوگئے۔ رات کو آنکھ کھلی انہوں نے دیکھا کہ دوجن آپس میں باتیں کررہے ہیں۔ ایک کہنے لگا دوسرے کو کہ اس کو تنگ کریں، چھیڑیں۔ دوسرے نے کہا کہ یہ سویا ہوا ہے اس کو تنگ کریں۔ سوتے سوتے ایک اللہ والے نے یہ آیت پڑھ لی۔ پھرایک جن نے دوسرے سے کہا کہ میں نے تم کوکہا نہیں تھا کہ مت چھیڑاب اس آیت کی وجہ سے تمہاری اور میری ان کی ڈیوٹی لگ گئی ہے کہ ان کی حفاظت کریں۔
قل اللھم ملک الملک والی آیت کا واقعہ:
ایک پراپرٹی ڈیلرکاواقعہ جس نے پراپرٹی سے بہت مال کمایامگرسارا مال عیاشی میں اُڑا دیا اورکچھ بھی نہ بچا۔ اس کو یہ آیت بتائی کہ اس کو دن رات پڑھ، ہرلمحہ، ہرلحظہ، ہرساعت، ہرگھڑی پڑھ، وضوبے وضوپڑھ۔ اس نے پڑھنا شروع کردیا۔ کچھ عرصے کے بعد اس نے بتایا کہ اللہ نے میرے اوپرکرم کیا، میرے اوپرفضل کیا،میری اللہ نے غیب سے مدد کی ہے۔ اورمیں اس کو یقین سے پڑھ رہا ہوں اور سارا دن سینکڑوں، ہزاروں کی تعداد میں پڑھ رہا ہوں۔ اس آیت کے پڑھنے کے بعد میرے قرضے بھی اترگئے ہیں۔
قرضے اتارنے کے لیے، زوال آگیا ہوعروج پانے کے لیے، رزق بڑھانے کے لیے۔ اس آیت میں اللہ پاک نے نظام بتایا ہے کہ آو تمہیں ایک قانون بتائیں۔ کہ ہم ملک جس کو دے دیں ، ہم ملک جس سے لے لیں۔ ہم رات دے دیں، ہم دن دے دیں۔ہم رات میں سے دن نکال لیتے ہیں اورہم دن سے رات نکال لیتے ہیں۔ اور رات میں اندھیرا ہوتا ہے ، غربت کااندھیرا ،فقرکااندھیرا، بیماریوں کااندھیرا،تنگدستیوں کااندھیرا، جادوکا، جنات کا اندھیرا، جھگڑوں ، پریشانیوں ، نفرتوں کا اندھیرا۔ اس اندھیرے میں سے اللہ پھراجالوں کونکالتا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form