اللہ کی شان کریمی
ہمارے پاس جو کچھ ہے اس کی کریمی ہے آپ جویہاں تسبیح خانے میں بیٹھے ہیں اس کی کریمی ہے۔ کئی لوگ مجھے کہتے ہیں کہ ہم کہاں جاتے تھے کن مجالس میں جاتے تھے ، اورتسبیح خانے میں آکراللہ پاک نے ہمیں بچالیا۔ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ نے بچالیا، میں نے ایک بندے سے کہا مجھے کس نے بچایا، کہااللہ نے بچایا، میں نے کہا پھرکہے اللہ نے بچایا۔
بعض لوگ ایک بڑا سخت لفظ کہتے ہیں مجھے اس سے بڑا ڈرلگتا ہے ، کہتے ہیں اوپراللہ ہے نیچے آپ ہیں ،مجھے بڑا ڈرلگتاہے ، کیوں کہتے ہیں۔ اوپراللہ ہے نیچے بھی اللہ ہے ، میں سمجھتا ہوں یہی سچ ہے۔
ایک صحافی مجھے کہنے لگا آپ کی نیٹ پرلوگوں کااتنازیادہ ہجوم، کہنے لگا ہم مسائل بتاتے ہیں آپ مسائل حل کرتے ہیں۔ تومیں نے ان سے کہاہم حل نہیں کرتے ہم اس کا حل بتاتے ہیں۔ میں اتناعاجزاوربے بس انسان ہوں کہ اپنے مسئلے حل نہیں کرسکتا ۔