Hazoro Pak SAW Per Jadoo Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

Ubqari4me 2015-10-21

Views 5

حضورپاک ﷺ پرجادو
ایک یہودی جس کا نام لبیب بن عاصم اس نے اپنی بیٹیوں کے ذریعے آقامدینے ﷺ پرجادو کروایا۔اس جادو کا اثر دین کے معاملے پرتونہ ہوا مگردنیا کے کچھ معاملات بھول چوک کی شکل میں اس کااظہارہوا۔ جسے میرے آقا ﷺ نے محسوس فرمایا۔
حضورپاک ﷺ نے خواب دیکھا ۔ دوفرشتے آئے ایک سرہانے کے قریب کھڑاتھا دوسرا پائنتی کے پاس جہاں آپ ﷺ آرام فرمارہے تھے۔فرمایا ان کو کیا ہے، ان پرجادو ہے۔ ان کاجادو کیسے ٹوٹے گا، آپ تشریف لے جائیں فلاں کنوئیں پہ ، اُس کے اندرایسے ایسے پتھرہیں اوردوسورتیں اللہ جل شانہ نے سورہ فلق اورناس (معوذتین) یہ سورتیں اللہ نے سپیشل اس عمل کے لیے عطا فرمائیں اور اس کے لیے پوری تدبیر اورطریقہ فرشتوں نے بتایا۔
آپ ﷺجب نیند سے بیدارہوئے تواپنی اہلیہ محترمہ کو یہ خواب سنایااورصحابہ کرام کی جماعت کو ساتھ لیا اوراہلبیت کو ساتھ لیا ، اوراس کنوئیں پہ تشریف لے گئے اوروہاں جو گرہیں تھیں، گانٹھیں دی ہوئیں تھی، یہ سورتیں پڑھتے جارہے تھے اوران کو کھولتے جارہے تھے، اوران سورتوں کی برکت سے اوراللہ کے امرسے جادو ٹوٹ گیا۔

Share This Video


Download

  
Report form