توبہ ویکسینیشن ۔۔۔ توبہ انٹی بائیوٹک ہے ۔۔۔!
توبہ کس چیزکانام ہے۔ عاجزی ،ا پنی بے بسی، بے کسی کانام ہے مسلسل۔ مولامیں بس اب تھک گیا ہوں اب تیری چوکھٹ پرآنا چاہتا ہوں بلا لے ۔ تیرے بغیرمیرا گزارا نہیں ہے۔ اے اللہ! اب میں اپنی جرم بھری زندگی سے اُکتا گیا ہوں۔ اب ہم توبہ کے ساتھ اپنی زندگی کی ابتدا کریں اور صبح اُٹھتے ہی توبہ اور شام ہوتے ہی توبہ۔ توبہ کرلے زندگی کاکوئی بھروسہ نہیں۔ اللہ بڑاکریم ہے وہ معاف کردیتا ہے۔
صبح و شام 3تسبیحات استغفار کی جو ہم پڑھتے ہیں اس کے اندربہت بڑی تاثیروطاقت ہے۔ استغفار کی تسبیح ایسی ہوکہ اس کے ہربول میں ندامت، توبہ ہو۔ ایسی تسبیح پڑھ پھر دیکھ ۔۔۔رزق کی برکتیں، رزق کی وسعتیں ، رحمتیں اور کرم دیکھیں۔