Abe Zam Zam Sa Mushkilat Dour Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

Ubqari4me 2015-08-24

Views 1

آب زم زم سے مشکلات کاخاتمہ (حضرت جی کاواقعہ)
حضرت جی اپنا واقعہ سناتے ہوئے کہ میں حرم کی چھت پرتھا، مجمع بہت زیادہ، 2/3دن بعدحج نے شروع ہوناتھا۔ ایکدم پیشاب نے زورکیا، کہا یااللہ کہاجاؤں۔ یہاں سے چھت سے اترتے اترتے ، آگے پھرراستے بندہیں، ایک پتلی سی لکیرہوتی ہے 6/6بندے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں، پھریہاں سے نکلتے نکلتے جاؤں گایہ تونہیں کہ آگے بندہ ٹوائلٹ کادروزہ کھول کرکھڑا ہوگا، آگے پھرلائن ہوگی، مولاکیاکروں۔ ایکدم خیال اایا کہ یہ زم زم پڑاہے، زم زم پی لوں اوراس نیت سے پیوں کہ پیشاب کوتوں ہی رُوک دے ، تیرے امرمیں ہے، تیرے حکم میں ہے، ابھی میں نے مغرب پڑھنی ہے، پھرعشاء پڑھنی ہے۔
ایک گلاس پی لیا، دوسرا پی لیا اورتیسراساتھ لیکرمصلے پربیٹھا اورتسبیحات کررہا تھا اورچسکی چسکی پی رہا تھا اورہرچسکی پریہ نیت کرتارہا، یقین جانیے تھوڑی دیرکے بعدمیں خود بھول گیاکہ مجھے خود پیشاب کی حاجت تھی، پھرمغرب پڑھ لی اورجب عشاء کی اذان ہوئی تواس وقت خیال آیااورایکدم احساس ہونا شروع ہوگیا، میں نے کہا ناں ابھی نہیں، اوریہ پیشاب میں نے کرنا ہے اپنی بلڈنگ اورہوٹل میں جاکر۔ اللہ پاک نے عافیت فرمائی ، اپنے کمرے میں جاکر حاجت کی۔

Share This Video


Download

  
Report form