Abe Zamzam Sa Shafayabi A True Story Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

Ubqari4me 2015-09-10

Views 968

آب زم زم سے شفاء یابی کاانوکھا راز (ایک انگریزکاواقعہ )
مصرکے ایک ہسپتال میں ایک انگریز مریض تھا۔ مریض کچھ یوں تھا اُس کو حادثہ ہوا، کیاحادثہ ہوا، وہ اہرام مصرسرکرنے کیلئے آیاتھا۔ مصرمیں یہ دنیاکاسب سے بڑا اہرام ہے وہ اس کی چوٹی پرگیا، وہ اوپرسے پھسلااورزخمی ہوگیا۔ وہ سیاح وہ ٹورسٹ گورا تھا گرااورزخمی ہوگیا، اُس کا بہت علاج کیا، انفیکشن ہوگیا انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ اس کی ایک ٹانگ چھوٹی رہے گی اس کاعلاج ہمارے پاس نہیں ہے۔
اُس انگریز نے کہا مجھے موقع دیاجائے، میں اپنے گورے ڈاکٹرمنگواتا ہوں۔ انہوں نے کہا ٹھیک ہے ، وہ گورے ڈاکٹرآئے انہوں نے چیک کیااورعلاج شروع کردیا، ڈیڑھ دوماہ کے بعدانہوں نے بھی فیصلہ کیاکہ اس کاکوئی علاج نہیں ہے ،انہوں نے کہا ہم اس زخم کو بھرنے کاموقع دیتے ہیں، ہیل ہوجائے اورٹانگ چھوٹی ہوجائے ۔ اب بات سن اس انگریزسیاح نے پتہ نہیں کہاں پڑھا تھا ، کہاں سناتھا، اچانک کہنے لگے کہ میری ایک چاہت ہے آپ کاملک مسلمانوں کا ہے ، مجھے کہیں سے زم زم مل سکتاہے۔
انہوں نے کہاہاں مل جائے گا، اُس نے کہامجھے زم زم دے دیں ، آپ میرازخم نہ ٹھیک کریں۔ اب میرازخم صحیح زم زم کرے گا، انہوں نے تھوڑا سازم زم لاکردیا، اُس نے زم زم کو بڑی سے پانی کی بوتل میں ڈالااورہرگھونٹ زم زم کودیکھنے کے بعد ایسے آسمان کو دیکھتا تھا ، اُس کے پاس زم زم پینے کی دُعانہیں تھی ، مگررب تھا۔ میں رب کعبہ کی قسم کھاکرکہتاہوں کہ اُس کے پاس زم زم کی دُعانہیں تھی ، اُس کے پاس زم زم کارب تھا، تھا وہ غیرمسلم مگررب توسب کاہے۔

Share This Video


Download

  
Report form