صدقہ وہ جو ایک دفعہ ہلاکررکھ دے۔۔۔!
صدقے کے بارے میں ایک چھوٹا سا لفظ۔دوائی وہ جو کڑوی ہو، مٹھائی وہ جومیٹھی۔ جو کڑوی نہیں وہ دوائی نہیں ، کڑواہٹ بھی ایسی ہوجو ایک دفعہ ہلاکررکھ دے۔ یااللہ تیرے حبیب کے نام کی لذت ایسے مل جائے جو ہلاکررکھ دے۔اور صدقہ بھی وہ جوہلاکر کررکھ دے۔۔۔! ایسا صدقہ ہوجو کڑوا ہو جیب سے پیسے نکلیں زیادہ۔۔۔ صدقہ بھی ایسے لوگوں کو دیں جو مستحق ہو۔۔ خاص طورپر جو سوال کرنے والے نہ ہوں۔ان کو تلاش کراور ان کو دو۔ پھر رب کے جوفیصلے وہ ہوں گے جو تیری قسمت بدل دیں گے۔