04 Ramzan Fajar Ubqari Dars Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari4me 2015-07-02

Views 1.1K

4 رمضان ۲۰۱۵ بعد صلوۃ التروایح عبقری درس۔ حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم
اُس ہستی کومانگنا بہت پسندہے۔ لیکن مانگنا اُسی سے ہے اوروہ کریم منگتے کوپسندکرتاہے۔ قرآن کریم میں جگہ جگہ دعائیں ہیں اورایسی عجیب وغریب مبارک دعائیں ہیں جن کے معنی اورمفہوم میں حقیقتیں خوب سامنے آرہی ہوتی ہیں۔ حدیث میں مستقل دعائیں ہیں۔ اللہ جل شانہ کے پورے وعدے ساتھ تھے بدرمیں، آنکھوں سے دیکھ لیاصحابہ نے، اہلبیت نے، اللہ کے حبیب ﷺ نے کتنا دیکھ لیاہوگا۔ جن کے غلاموں نے فرشتوں کو دیکھ لیاانہوں نے خود کتنا مشاہدہ کیاہوگا۔ لیکن وہ گھنٹوں لمبی دعا اوروہ گھنٹوں لمبی مناجات، اُمت کیلئے سبق تھا۔ اللہ جل شانہ کی طلب کو پانا ہے اوراللہ پاک کی قوت اورطاقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا ہے اورنظام عالم کو اپنے موافق کرنا ہے اورسارا نظام تمہارے موافق ہوجائے تو ایک چیزہے اور وہ ہے دُعا۔

Share This Video


Download

  
Report form