۲ رمضان ۲۰۱۵ بعد صلوۃ الفجر عبقری درس۔ حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ
انسان جتنے بھی نقشے اپنے اردگرد بناتا ہے وہ سارے نقشے عزت کے ، اچھا لباس، اچھی سواری اوربہترین کھانا۔ مقام ، وقاربہترین ہو۔ رہو سب سے اعلیٰ ۔ انسان اپنے اردگرد سارا دن یہی نقشے کھنیچتا ہے اور ساری زندگی یہی نقشے کھینچتا ہے۔ اورانہی نقشوں کے ساتھ جینا اورمرنا کرتا ہے۔ ایک وقت آتا ہے کہ نقشے اس سے چھن جاتے ہیں۔ اگرمجھے یہی بیٹھے بیٹھے موت آجائے آپ یہ نہیں کہیں گے حکیم صاحب آرام کررہے ہیں ، حضرت صاحب آرام کررہے ہیں بلکہ پل میں کہیں گے لاش پڑی ہے۔ ڈیڈ باڈی پڑی ہے۔ میت ہے۔ دنیامیں جتنے بھی نقشے ہیں مرنے سے پہلے چھن جاتے ہیں ۔