05 Ramzan Fajar Ubqari Dars Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari4me 2015-07-03

Views 1.1K

۵ رمضان ۲۰۱۵ بعد صلوۃ الفجر عبقری درس۔ حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم
رمضان کامہینہ اوررمضان کی مشقتیں ، ایک بیداری کامہینہ ہے ہمارے اندرایک احساس دیتا ہے۔ بھوک ایک احساس پیداکرتی ہے کہ بھوکے کیسے رہتے ہیں۔ پیاس ایک احساس پیداکرتی ہے کہ پیاسوں کی زندگی کیسے گزرتی ہے۔ پھربھوک اورپیاس اورادھردھوپ یہ ایک انوکھا احساس پیداکرتی ہے۔ احساس اللہ کی بارگاہ میں بہت قیمت رکھتا ہے۔ ہمارے والدصاحب ؒ کے ایک ماما فضل تھے اُس نے کہاکہ میرے ماما نے پہلے مجھے مزدورکروائی اورپھرمستری اوراستاد بنایا ۔ بعدمیں بتایا کہ بیٹامیں نے تمہیں احساس ہوکہ مزدورکتنا مشقت کررہا ہے تاکہ ساری زندگی تمہیں احساس ہوکہ مزدورکتنی مشقت کررہا ہے۔ میرا رب مجھ آپ کو ایک احساس دے رہا ، اس روزے کے نام پر، ایک مشق ہورہی ہے۔ کہ کل کلاں تجھ سے روٹی چھین لیں یااتنی روٹی دیں جتنی صبح وشام گرمیوں کے روزے میں کھا سکیں۔ پھرتوکیاکرے گا۔ فاقہ برداشت کرے گایا حرام کی راہوں پرچل پڑے گا۔ شک کی راہ پرچل کراپناپیٹ بھرے گا۔ توکیاکرے گاجب بھوک تجھے بہت زیادہ ستائے گی ۔ روزہ یہ احساس دے رہا۔

Share This Video


Download

  
Report form